الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
137. بَابٌ ثَالِثٌ فِي الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ .
خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 5751
وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ: أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَدِمَ مَكَّةَ، فَدَخَلَ الْكَعْبَةَ، فَأَرْسَلَ إِلَى [ ابْنِ ] عُمَرَ أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: صَلَّى بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ بِحِيَالِ الْبَابِ فَجَاءَ ابْنُ الزُّبَيْرِ، فَرَجَّ الْبَابَ رَجًّا شَدِيدًا، فَفُتِحَ لَهُ، فَقَالَ لِمُعَاوِيَةَ: [ أَمَا إِنَّكَ ] قَدْ عَلِمْتَ أَنِّي [ كُنْتُ ] أَعْلَمُ مِثْلَ الَّذِي يَعْلَمُ، وَلَكِنَّكَ حَسَدْتَنِي!!.
رَوَاهُ أَحْمَدَ، وَرِجَاَلُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدَ، وَرِجَاَلُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مکہ آئے وہ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو پیغام بھیج کر دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی تھی؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: دروازے کے مد مقابل دو ستونوں کے درمیان نماز ادا کی تھی پھر سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما آ گئے۔ انہوں نے دروازے کو زور سے کھٹکھٹایا دروازہ کھول دیا گیا تو سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ یہ بات جانتے ہیں کہ میں بھی اس طرح علم رکھتا ہوں جس طرح وہ علم رکھتے ہیں لیکن آپ نے مجھ سے حسد کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5751]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5751]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5449)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5751 in Urdu