الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
157. بَابٌ فِي حُرْمَتِهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 5793
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَلِيٍّ فَدَعَا بِسَيْفِهِ فَأَخْرَجَ مِنْ بَطْنِ السَّيْفِ أَدِيمًا عَرَبِيًا فَقَالَ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا غَيْرَ كِتَابِ اللَّهِ الَّذِي أُنْزِلَ إِلَّا، وَقَدْ بَلَّغْتُهُ غَيْرَ هَذَا، فَإِذَا فِيهِ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ: لِكُلِّ نَبِيٍّ حَرَمٌ، وَحَرَمِي الْمَدِينَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار منگوائی اور تلوار کے اندر سے ایک چمڑا نکالا جس پر عربی تحریر تھی۔ انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی کتاب کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں چھوڑی جو بھی نازل ہوا آپ نے اس کی تبلیغ کر دی ہے البتہ یہ چیز ہے، تو اس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ہر نبی کا ایک حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مدینہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5793]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5793]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (393/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 5793 in Urdu