الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
160. بَابٌ جَامِعٌ فِي الدُّعَاءِ لَهَا .
اس (یعنی مدینہ منورہ) کے لئے جامع دعا کا بیان
حدیث نمبر: 5815
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا كُنَّا عِنْدَ السُّقْيَا الَّتِي كَانَتْ لِسَعْدٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اللَّهُمَّ إِنَّ إِبْرَاهِيمَ عَبْدَكَ وَخَلِيلَكَ دَعَاكَ لِأَهْلِ مَكَّةَ بِالْبَرَكَةِ، وَأَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ، وَإِنِّي أَدْعُوكَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ; أَنْ تُبَارِكَ لَهُمْ فِي صَاعِهِمْ وَمُدِّهِمْ مِثْلَ مَا بَارَكْتَ لِأَهْلِ مَكَّةَ، وَاجْعَلِ الْبَرَكَةَ بِرْكَتَيْنِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ راوانہ ہوئے یہاں تک کہ جب ہم ”سقیا“ کے مقام پر پہنچے جو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! بے شک سیدنا ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے اور تیرے خلیل تھے۔ انہوں نے تجھ سے اہل مکہ کے لئے برکت کی دعا مانگی تھی اور میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تیرا بندہ اور تیرا رسول ہوں میں اہل مدینہ کے لئے تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو ان کے صاع اور ان کے مد میں ان کے لئے برکت رکھ دے جو اس کی مانند ہو جو تو نے اہل مکہ کے لئے برکت رکھی ہے اور اس برکت کو دوگنا کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5815]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5815]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (936) والحديث ليس من الزوائد رواه الترمذى (372/4)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3914، وأخرجه مسند أحمد برقم: 938، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 209، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6814، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6305»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5815 in Urdu