🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
173. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْتِ الْمَقْدِسِ .
مسجد حرام، مسجد نبوی اور بیت المقدس میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5877
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" صَلَاةٌ فِي مَسْجِدِي هَذَا أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ إِلَّا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَهُوَ أَفْضَلُ".
هُوَ فِي الصَّحِيحِ دُونَ قَوْلِهِ:" فَهُوَ أَفْضَلُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی مسجد میں ایک ہزار نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے وہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے“۔ ”صحیح“ میں
یہ روایت منقول ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”وہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے“ (یا وہاں نماز ادا کرنا زیادہ فضیلت رکھتا ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5877]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4838)، أخرجه سنن النسائي برقم: 2897، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 1133، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3916، وأخرجه موطأ مالك برقم: 461، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1420»

الحكم على الحديث:
اصل حدیث صحیح ہے، البتہ یہ اضافہ (فَهُوَ أَفْضَلُ) صحیحین میں موجود نہیں ہے۔


Majma al-Zawa'id Hadith 5877 in Urdu