الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
185. بَابُ مَقْبَرَةِ الْمَدِينَةِ .
مدینہ منورہ کے قبرستان کا بیان
حدیث نمبر: 5908
وَعَنْ أُمِّ قَيْسٍ قَالَتْ: لَوْ رَأَيْتُنِي وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذٌ بِيَدِي فِي سِكَّةٍ مِنْ سِكَكِ الْمَدِينَةِ مَا فِيهَا بَيْتٌ حَتَّى انْتَهَى إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ، فَقَالَ لِي:" يَا أُمَّ قَيْسٍ" يُبْعَثُ مِنْ هَذِهِ الْمَقْبَرَةِ سَبْعُونَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ"، فَقَامَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ فَقَالَ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" وَأَنْتَ"، فَقَامَ آخَرُ فَقَالَ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ ام قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: کاش! تم مجھے دیکھتے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور آپ مدینہ منورہ کی ایک گلی میں موجود تھے جس میں کوئی گھر نہیں تھا یہاں تک کہ آپ بقیع غرقد کے پاس آ گئے تو آپ نے مجھ سے فرمایا: اے ام قیس اس قبرستان سے ستر ہزار ایسے افراد کو زندہ کیا جائے گا جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے تو سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! میں بھی (ان لوگوں میں ہوؤں گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بھی ہو گے ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! میں بھی ہوؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عکاشہ اس حوالے سے تم پر سبقت لے گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5908]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (181/25 و182)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7018، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9765»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5908 in Urdu