🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ مَا يَنْبَغِي مِنَ اللُّبْسِ ، وَغَيْرِهِ فِي الْعِيدِ .
عید کے موقع پر لباس وغیرہ میں سے کیا ہونا چاہیے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5962
عَنْ أَبِي الْأَشَدِّ السُّلَمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: كُنْتُ سَابِعَ سَبْعَةٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَمَرَنَا فَجُمِعَ لِكُلٍّ مِنَّا دِرْهَمٌ فَاشْتَرَيْنَا أُضْحِيَةً بِسَبْعَةِ الدَّرَاهِمِ فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ أَغْلَيْنَا بِهَا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَفْضَلَ الضَّحَايَا أَغْلَاهَا وَأَسْمَنُهَا". فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَ رَجُلٌ بِرِجْلٍ، وَرَجُلٌ بِرِجْلٍ، وَرَجُلٌ بِيَدٍ، وَرَجُلٌ بِيَدٍ، وَرَجُلٌ بِقَرْنٍ، وَرَجُلٌ بِقَرْنٍ، وَذَبَحَ السَّابِعُ، وَكَبَّرْنَا عَلَيْهَا جَمِيعًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو الْأَسَدِ لَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ، وَلَا جَرَّحَهُ، وَكَذَلِكَ أَبَوْهُ، وَقِيلَ: إِنَّ جَدَّهُ عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي جَوَازِ ذَلِكَ فِي أُضْحِيَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
ابواشد سلمی اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ موجود سات افراد میں سے ایک تھا راوی کہتے ہیں: آپ نے ہمیں حکم دیا تو ہم میں سے ہر ایک نے ایک ایک درہم جمع کیا اور پھر سات درہم کے عوض میں قربانی کا جانور خرید لیا ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں یہ مہنگا ملا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سب سے زیادہ فضیلت والا قربانی کا جانور وہ ہوتا ہے، جو سب سے زیادہ مہنگا اور سب سے زیادہ موٹا تازہ ہو پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ایک شخص نے ایک پاؤں پکڑا ایک نے ایک پاؤں پکڑا ایک نے ایک ہاتھ پکڑا ایک نے ایک ہاتھ پکڑا ایک نے ایک سینگ پکڑا ایک نے دوسرا سینگ پکڑا اور ساتویں شخص نے اسے ذبح کیا ہم سب نے اس جانور پر تکبیر کہی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ابواسد نامی راوی کی توثیق یا اس پر جرح کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے اور اس کے باپ کا معاملہ بھی اسی طرح ہے ایک قول کے مطابق اس کے دادا سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے جواز کے بارے میں احادیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5962]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (424/3) والحاكم فى المستدرك (231/4) والبيهقي فى السنن الكبرى (168/9)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7635، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15068»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ


Majma al-Zawa'id Hadith 5962 in Urdu