الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ أُضْحِيَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی قربانی کا بیان
حدیث نمبر: 5966
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ خَصِيَّيْنِ فَقَالَ: أَحَدُهُمَا عَمَّنْ شَهِدَ بِالتَّوْحِيدِ وَلِي بِالْبَلَاغِ، وَالْآخَرُ عَنْهُ، وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ. قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ كَفَانَا الْمَئُونَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَلَفْظُهُ عِنْدَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَلَفْظُهُ عِنْدَهُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ایسے دنبے ذبح کیے جن کی سفیدی سیاہی پر غالب تھی، اور وہ دونوں خصی تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ان دونوں میں سے ایک ہر اس شخص کی طرف سے ہے، جو توحید کی اور میری طرف سے تبلیغ کر دینے کی گواہی دے اور دوسرا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت کی طرف سے تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف سے کفایت کر دی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی نقل کردہ سند حسن ہے اور روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5966]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی نقل کردہ سند حسن ہے اور روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5966]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23348»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 5966 in Urdu