الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِيمَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ .
اس شخص کا بیان، جو (عید کی) نماز سے پہلے ذبح کر دے
حدیث نمبر: 5982
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يُصَلِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَتُودًا جَذَعًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تُجْزِئُ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَكَ". وَنَهَى أَنْ يَذْبَحُوا حَتَّى يُصَلُّوا.
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي النَّهْيِ عَنِ الذَّبْحِ قَبْلَ الصَّلَاةِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي النَّهْيِ عَنِ الذَّبْحِ قَبْلَ الصَّلَاةِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز ادا کرنے سے پہلے بکری کے ایک سال کے بچے کو ذبح کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے بعد یہ کسی کی طرف سے جائز نہیں ہو گا آپ نے اس بات سے منع کیا کہ لوگ نماز ادا کرنے سے پہلے ذبح کریں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: نماز سے پہلے جانور ذبح کرنے کی ممانعت کے بارے میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایک اور حدیث بھی منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5982]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5982]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1779) اخرجه احمد فى المسند (364/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14510»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 5982 in Urdu