🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ جَوَازِ الْأَكْلِ بَعْدَ ثَلَاثٍ .
تین دن کے بعد (قربانی کا گوشت) کھانے کا جائز ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5995
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرْتُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ، وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ -، وَلَمْ يُبَلَّغْ أَبُو الزُّبَيْرِ هَذِهِ الْقِصَّةَ كُلَّهَا - أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ أَتَى أَهْلَهُ فَوَجَدَ قَصْعَةَ ثَرِيدٍ مِنْ قَدِيدِ الْأَضْحَى فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ. فَأَتَى قَتَادَةَ بْنَ النُّعْمَانِ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ فِيمَنْ حَجَّ فَقَالَ:" إِنِّي كُنْتُ أَمَرْتُكُمْ". فَذَكَرَهُ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِ جَابِرٍ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَابْنُ جُرَيْجٍ غَالِبُ رِوَايَتِهِ عَنِ التَّابِعِينَ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور ابوزبیر نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے ابوزبیر کو یہ پورا واقعہ پتہ نہیں چلا تھا (واقعہ یہ ہے) سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ اپنے گھر آئے۔ انہوں نے قربانی کے گوشت کے ثرید کا پیالہ پایا تو اسے کھانے سے انکار کر دیا وہ سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہیں یہ بات بیان کی، تو انہوں نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حج کے موقع پر کھڑے ہوئے تھے اور آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے پہلے تمہیں یہ حکم دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ والی روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اور ابن جریج نے زیادہ تر تابعین سے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5995]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (15/4)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5995 in Urdu