الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ صَيْدِ الْقَوْسِ وَقَوْلِهِ : كُلْ مَا أَصَمَيْتَ وَدَعْ مَا أَنْمَيْتَ .
کمان کے ذریعے شکار کرنا
حدیث نمبر: 6018
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدًا أَسْوَدَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَمُرُّ بِيَ ابْنُ السَّبِيلِ، وَأَنَا فِي مَاشِيَةٍ لِسَيِّدِي فَأَسْقِي مِنْ أَلْبَانِهَا بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: فَإِنِّي أَرْمِي فَأُصْمِي، وَأُنْمِي قَالَ:" كُلْ مَا أَصْمَيْتَ وَدَعْ مَا أَنْمَيْتَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَظُنُّهُ الْقُرَشِيَّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَظُنُّهُ الْقُرَشِيَّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک سیاہ فام غلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: ابن سبیل (یعنی کوئی مسافر) میرے پاس سے گزرے اور میں اس وقت اپنے آقا کے جانوروں میں موجود ہوؤں، تو کیا میں اپنے آقاؤں کی اجازت کے بغیر ان جانوروں کے دودھ میں سے کچھ پینے کے لئے دے سکتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! اس شخص نے دریافت کیا: اگر میں تیر مارتا ہوں اور جانور میری نگاہ سے اوجھل نہیں ہوتا یا اوجھل ہو جاتا ہے (تو حکم کیا ہو گا؟) تو آپ نے فرمایا: جو تمہاری نگاہ سے اوجھل نہ ہو اسے تم کھا لو اور جو اوجھل ہو جائے اسے رہنے دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں راوی عثمان بن عبدالرحمن ہے میرا خیال ہے یہ قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6018]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں راوی عثمان بن عبدالرحمن ہے میرا خیال ہے یہ قرشی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6018]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12370)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12370، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5539»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 6018 in Urdu