الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6058
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَنَةَ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ. قَالَ: فَنَزَلْنَا أَرْضًا كَثِيرَةَ الضِّبَابِ. قَالَ: فَأَصَبْنَا مِنْهَا وَذَبَحْنَا. قَالَ: فَبَيْنَا الْقُدُورُ تَغْلِي بِهَا إِذْ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فُقِدَتْ، وَإِنِّي أَخَافُ أَنْ تَكُونَ هِيَ فَاكْفِئُوهَا". فَكَفَأْنَاهَا، وَإِنَّا لَجِيَاعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن حسنہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے ایک ایسی جگہ پر پڑاؤ کیا جہاں گوہ بہت زیادہ تھیں راوی کہتے ہیں: ہم نے انہیں پکڑا اور انہیں ذبح کر لیا راوی کہتے ہیں: ابھی وہ ہنڈیاؤں میں پکائی جا رہی تھیں کہ اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل کی ایک امت گم ہو گئی تھی مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ وہی نہ ہوں تو تم ان ہنڈیاؤں کو انڈیل دو! (راوی کہتے ہیں:) تو ہم نے انہیں انڈیل دیا حالانکہ ہم بھوکے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6058]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے ان تمام روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6058]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1217) اخرجه ابو يعلي فى المسند (931) اخرجه احمد فى المسند (196/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17303، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6340، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5266»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6058 in Urdu