الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الضَّبِّ .
گوہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 6069
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّهَا أُهْدِيَ لَهَا ضَبٌّ فَأَتَاهَا رَجُلَانِ مِنْ قَوْمِهَا فَأَمَرَتْ بِهِ فَصُنِعَ، ثُمَّ قَرَّبَتْهُ إِلَيْهِمَا فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمَا يَأْكُلَانِ فَرَحَّبَ بِهِمَا، ثُمَّ أَخَذَ لِيَأْكُلَ فَلَمَّا أَخَذَ اللُّقْمَةَ إِلَى فِيهِ قَالَ:" مَا هَذَا؟". قَالَتْ: ضَبٌّ أُهْدِيَ لَنَا. قَالَتْ: فَوَضَعَ اللُّقْمَةَ وَأَرَادَ الرَّجُلَانِ أَنْ يَطْرَحَا مَا فِي أَفْوَاهِهِمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَفْعَلَا إِنَّكُمْ - أَهْلَ نَجْدٍ - تَأْكُلُونَهَا، وَإِنَّا - أَهْلَ تِهَامَةَ - نَعَافُهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ مَعَ ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، وَهُوَ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ مَعَ ضَعْفِهِ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہیں گوہ تحفے کے طور پر دی گئی ان کی قوم کے دو افراد ان کے پاس آئے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے حکم کے تحت اس کا گوشت تیار کیا گیا پھر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے ان دونوں صاحبان کے سامنے وہ گوشت رکھا اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے یہ دونوں صاحبان کھانا کھا رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو خوش آمدید کہا: پھر آپ بھی کھانے میں شریک ہونے لگے جب آپ لقمہ اپنے منہ کی طرف لے کے گئے تو آپ نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یہ گوہ ہے، جو ہمیں تحفے کے طور پر دی گئی ہے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لقمہ رکھ دیا ان دونوں افراد نے یہ ارادہ کیا کہ منہ میں جو چیز موجود ہے وہ بھی نکال دیتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایسا نہ کرو تم لوگ اہل نجد اسے کھا لیتے ہو اور ہم لوگ اہل تہامہ اسے نہیں کھاتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ ان افراد میں سے ایک ہے جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6069]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ ان افراد میں سے ایک ہے جن کے ضعیف ہونے کے باوجود ان کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6069]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7084) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/23)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6069 in Urdu