🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِي كُلِّ ذِي نَابٍ ، أَوْ ظُفُرٍ ، وَمَا نُهِيَ عَنْهُ .
ہر نوکیلے دانتوں والے اور پنجوں والے جانور کا بیان اور اس سے جو منع کیا گیا ہے، اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6081
وَعَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَتَّخِذُوا ظُهُورَ الدَّوَابِّ مَنَابِرَ".
وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" شَرُّ الدَّوَابِّ الثَّعْلُ". يَعْنِي: الثَّعْلَبَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جانوروں کی پشت کو منبر نہ بنا لو (یعنی جب وہ کھڑے ہوئے ہوں اس وقت ان پر سواری نہ کرو)“۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جانوروں میں سب سے برا (جانور) لومڑی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن عبید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6081]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (144/22)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6664»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6081 in Urdu