🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابٌ فِي ذَمِّ الْكَذِبِ .
جھوٹ کی مذمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 611
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ قَالَتْ إِحْدَانَا لِشَيْءٍ تَشْتَهِيهِ: لَا أَشْتَهِيهِ يُعَدُّ ذَلِكَ كَذِبًا؟ قَالَ:" إِنَّ الْكَذِبَ يُكْتَبُ كَذِبًا حَتَّى تَكْتُبَ الْكُذَيْبَةُ كُذَيْبَةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو شَدَّادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ فِي الْمِيزَانِ: لَمْ يَرْوِ عَنْهُ سِوَى ابْنِ جُرَيْجٍ. قُلْتُ: قَدْ رَوَى عَنْهُ يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ الْأَيْلِيُّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ فِي الْمُسْنَدِ، فَارْتَفَعَتِ الْجَهَالَةُ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم میں سے کوئی عورت کسی ایسی چیز کے بارے میں، جس کی اُسے خواہش ہو، یہ کہہ دیتی ہے کہ اُسے اس چیز کی خواہش نہیں ہے، تو کیا یہ چیز بھی جھوٹ شمار کی جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جھوٹ کو جھوٹ نوٹ کیا جائے گا، یہاں تک کہ چھوٹے جھوٹ کو چھوٹا جھوٹ نوٹ کیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: ابوشداد نے مجاہد سے یہ روایت نقل کی ہے، مصنف کتاب“”“”میزان“”“”میں یہ فرماتے ہیں: اس کے حوالے سے ابن جریج کے علاوہ اور کسی نے روایت نقل نہیں کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یونس بن یزید ایلی نے اس سے یہ حدیث روایت کی ہے، جو ”مسند“ میں مذکور ہے، تو اس کا مجہول ہونا ختم ہو جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 611]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 438/6 اورده المؤلف فى زوائد المستد 228، أخرجه مسند أحمد برقم: 26925»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 611 in Urdu