🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. بَابُ قَتْلِ الْحَيَّاتِ وَالْحَشَرَاتِ .
سانپ اور حشرات الارض کو مار دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6131
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ بِقَتْلِ الْحَيَّاتِ حَتَّى أَخْبَرَهُ أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ قَتْلِ الْحَيَّاتِ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبُيُوتِ.
وَحَدَثَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَهَبَ يَسْتَلِمُ الْحَجَرَ فَلَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ فَقَالَ:" مَا لَكِ؟ لَعَنَكِ اللَّهُ! لَوْ كُنْتِ تَارِكَةً أَحَدًا لَتَرَكْتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
قُلْتُ: قَتْلُ الْحَيَّاتِ فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ سانپوں کو مار دینے کا حکم دیا کرتے تھے یہاں تک کہ سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سانپوں کو مارنے سے منع کیا ہے، جو گھروں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بیان کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجر اسود کا استلام کرنے کے لئے بڑھے تو ایک بچھو نے آپ کو ڈنک مار لیا آپ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ اللہ تعالیٰ تم پر لعنت کرے اگر تم نے کسی کو چھوڑنا ہوتا تو تم نبی کو چھوڑ دیتے“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سانپوں کو مارنے کی روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6131]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 3792، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5253، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15325، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1826، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5639، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 171»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6131 in Urdu