🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. بَابُ النَّهْيِ عَنْ قَتْلِ عَوَامِرِ الْبُيُوتِ .
گھروں میں رہنے والے سانپوں کو مارنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6134
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِعُرْسٍ فَخَرَجَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ، فَرَجَعَ مِنَ الطَّرِيقِ يَنْظُرُ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَتِهِ قَائِمَةً فِي الْحُجْرَةِ، فَبَوَّأَ إِلَيْهَا الرُّمْحَ فَقَالَتْ: ادْخُلْ، فَانْظُرْ مَا فِي الْبَيْتِ، فَدَخَلَ، فَإِذَا هُوَ بِحَيَّةٍ مُنْطَوِيَةٍ عَلَى فِرَاشِهِ، فَانْتَظَمَهَا بِرُمْحِهِ، ثُمَّ رَكَّزَ الرُّمْحَ فِي الدَّارِ، فَانْتَفَضَتِ الْحَيَّةُ، وَانْتَفَضَ الرَّجُلُ، فَمَاتَتِ الْحَيَّةُ، وَمَاتَ الرَّجُلُ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ نَزَلَ بِالْمَدِينَةِ جِنٌّ مُسْلِمُونَ". أَوْ قَالَ:" بِهَذِهِ الْبُيُوتِ عَوَامِرُ فَإِذَا رَأَيْتُمْ مِنْهَا شَيْئًا فَتَعَوَّذُوا مِنْهُ، فَإِنْ عَادَ فَاقْتُلُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کی نئی نئی شادی ہوئی تھی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلا راستے سے وہ واپس آیا اس نے اپنی بیوی کا جائزہ لینا تھا تو اس کی بیوی گھر کے دروازے پر کھڑی ہوئی تھی اس نے نیزہ اس کی طرف بڑھایا تو اس عورت نے کہا: اندر تو آؤ اور دیکھو کہ گھر میں کیا صورت حال ہے؟ وہ اندر گیا تو گھر میں ایک سانپ اس کے بستر پر لیٹا ہوا تھا اس شخص نے نیزے میں اس سانپ کو پرو دیا اور پھر محلے میں لا کے وہ نیزہ گاڑ دیا اس سانپ نے حملہ کیا اور اس آدمی نے بھی حملہ کیا، تو سانپ بھی مر گیا اور وہ آدمی بھی مر گیا، اس بات کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: مدینہ میں کچھ مسلمان جنات آئے ہوئے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) آپ نے فرمایا: ان گھروں میں کچھ رہنے والے ہیں جب ان میں سے کسی کو تم دیکھو تو اس سے پناہ مانگو اگر وہ دوبارہ آئے تو اسے مار دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6134]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5935، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2940»

الحكم على الحديث:
إسناده رجالُہ


Majma al-Zawa'id Hadith 6134 in Urdu