🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ مَا يَجْرِي فِي الْوَلِيمَةِ .
ولیمہ میں کیا رکھا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6154
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ ثَوْبُ صُفْرَةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَهْيَمْ". وَكَانَتْ كَلِمَةً إِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْأَلَ عَنِ الشَّيْءِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تَزَوَّجْتُ. قَالَ:" عَلَى كَمْ؟". قَالَ: عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ:" أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ".
قَالَ أَنَسٌ: حَرَّرْنَاهَا رُبُعَ دِينَارٍ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قِيمَةَ النَّوَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے زرد لباس پہنا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: میہم؟ (راوی بیان کرتے ہیں:) یہ ایک ایسا کلمہ ہے کہ جب کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا جائے تو یہ استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے شادی کر لی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کتنے (مہر) کے عوض میں؟ انہوں نے عرض کی: ایک گٹھلی کے وزن جتنے سونے کے عوض، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ولیمہ کرو خواہ ایک بکری (ذبح کر کے دعوت کرو)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے اس کی قیمت کا اندازہ ایک چوتھائی دینار لگایا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم اس میں گٹھلی کی قیمت کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن معن ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6154]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12274، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2064، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7184»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6154 in Urdu