🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ الدَّعْوَةِ فِي الْوَلِيمَةِ وَالْإِجَابَةِ .
ولیمے کی دعوت کرنا اور اس کو قبول کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6159
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ أَنَّهُ دُعِيَ إِلَى مَأْدُبَةٍ فَقَعَدَ صَائِمًا فَجَعَلَ النَّاسُ يَأْكُلُونَ، وَلَا يَطْعَمُ، قِيلَ لَهُ: وَاللَّهِ لَوْ عَلِمْنَا أَنَّكَ صَائِمٌ مَا دَعَيْنَاكَ، قَالَ: لَا تَقُولُوا ذَاكَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَجِبْ أَخَاكَ، فَإِنَّكَ مِنْهُ عَلَى اثْنَتَيْنِ إِمَّا خَيْرٌ فَأَحِقَّ مَا شَهِدْتَهُ، وَإِمَّا غَيْرُهُ فَتَنْهَاهُ عَنْهُ وَتَأْمُرُهُ بِالْخَيْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہیں کھانے کی دعوت دی گئی وہ بیٹھ گئے۔ انہوں نے روزہ رکھا ہوا تھا لوگوں نے کھانا شروع کیا لیکن انہوں نے نہیں کھایا انہیں اس بارے میں کہا: گیا: اللہ کی قسم! اگر ہمیں پتہ ہوتا کہ آپ نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو ہم آپ کو بلاتے ہی نہیں، تو سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یہ نہ کہو! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”اپنے بھائی کی دعوت قبول کرو کیونکہ تم اس کے حوالے سے دو چیزیں حاصل کر لو گے یا تو وہاں بھلائی ہو گی، تو وہ اس بات کی زیادہ حقدار ہے کہ تم وہاں موجود ہو، یا اس کے علاوہ ہو گا، تو تم اُسے منع کر دو گے اور اسے بھلائی کے بارے میں حکم دو گے“۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن یعلی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (271/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6159 in Urdu