الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس شخص کا بیان جو نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرے
حدیث نمبر: 616
وَعَنْ دُجَيْنٍ أَبِي الْغُصْنِ قَالَ: دَخَلْتُ الْمَدِينَةَ فَلَقِيتُ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قُلْتُ: حَدِّثْنِي عَنْ عُمَرَ، فَقَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ، أَخَافُ أَنْ أَزَيِدَ أَوْ أَنْ أَنْقُصَ، كُنَّا إِذَا قُلْنَا لِعُمَرَ: حَدِّثْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَخَافُ أَنْ أَزِيدَ حَرْفًا أَوْ أَنْتَقِصَ حَرْفًا، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ فَهُوَ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ". وَفِيهِ دُجَيْنُ بْنُ ثَابِتٍ أَبُو الْغُصْنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، لَيْسَ بِشَيْءٍ.

دجین ابوغصن بیان کرتے ہیں: میں مدینہ منورہ میں داخل ہوا، میری ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم سے ہوئی، تو میں نے کہا: آپ مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کریں، تو اسلم نے کہا: میں ایسا نہیں کر سکتا، کیونکہ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں کوئی اضافہ یا کمی کر دوں گا، جب ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے تھے آپ ہمیں اللہ کے رسول کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کریں، تو وہ یہ فرماتے تھے: مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں کوئی حرف زیادہ کر دوں گا، یا کوئی حرف کم کر دوں گا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے گا، وہ جہنم میں جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے گا اُسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“ اس کی سند میں ایک راوی دجین بن ثابت ابوغصن ہے اور وہ ضعیف ہے، وہ کوئی چیز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 616]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 46/12، 47 اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 254 اورده المؤلف فى زوائد المسند 233 اورده المؤلف فى المقصد العلى 69، أخرجه مسند أحمد برقم: 328، 13843، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، ولکن الحدیث صحیح لغیرہ بوجہ شواہد
Majma al-Zawa'id Hadith 616 in Urdu