🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. بَابٌ فِيمَنْ أَتَى طَعَامًا مِنْ غَيْرِ دَعْوَةٍ .
اس شخص کا بیان، جو دعوت کے بغیر کھانے میں آ جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6172
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ دَخَلَ عَلَى قَوْمٍ لِطَعَامٍ لَمْ يُدْعَ لَهُ دَخَلَ فَاسِقًا، وَأَكَلَ حَرَامًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِهِ أَيْضًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ دَخَلَ عَلَى قَوْمٍ لِطَعَامٍ لَمْ يُدْعَ إِلَيْهِ فَأَكَلَ شَيْئًا أَكَلَ حَرَامًا". فَقَطْ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی قوم کے کھانے میں داخل ہوتا ہے حالانکہ اسے بلایا نہ گیا ہو، تو وہ فاسق ہونے کے طور پر اندر آتا ہے اور حرام کھاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن خالد ہے اور وہ مجہول ہے اور یہ امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسی حوالے سے نقل کی ہے تاہم اس میں۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص کسی قوم کے کھانے میں آتا ہے، جس کی طرف اسے دعوت نہ دی گئی ہو پھر وہ کچھ کھا لیتا ہے، تو وہ حرام کھاتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6172]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1244)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3298، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8266»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 6172 in Urdu