🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ رُكُوبِ الْبَحْرِ .
سمندر (کے سفر) پر جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6241
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ: حَمَلَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ نَاسًا فِي الْبَحْرِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمْرَ، فَقَالَ: حَمَلَ نَاسًا لَيْسَ بَيْنَهُمْ، وَبَيْنَ الْبَحْرِ إِلَّا أَلْوَاحٌ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَئِنْ هَلَكُوا - أَوْ كَلِمَةٌ نَحْوُهَا - لَآخُذَنَّ دِيَتَهُمْ مِنْ ثَقِيفٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُمَرَ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کو سمندری سفر پر لے کر گئے اس بات کی اطلاع سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے فرمایا: وہ لوگوں کو لے کر ایسی حالت میں گیا کہ لوگوں اور سمندر کے درمیان صرف چند تختیاں حائل تھیں اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اللہ کی قسم اگر وہ لوگ ہلاک ہو جاتے (راوی کہتے ہیں: شاید یہ یا اس کی مانند کوئی کلمہ انہوں نے ارشاد فرمایا:) تو میں نے ان لوگوں کی دیت ثقیف قبیلے کے لوگوں سے لینی تھی (جو سیدنا عثمان بن العاص رضی اللہ عنہ کا قبیلہ ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے حسن نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8334)»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 6241 in Urdu