الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِيمَا يُتَّخَذُ مِنَ الدَّوَابِّ .
اس چیز کا بیان کہ کون سے جانور رکھے جائیں؟
حدیث نمبر: 6250
وَعَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ: مَرَّ أَبِي عَلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، فَقَالَ: أَيْنَ تُرِيدُ؟ قَالَ: غُنَيْمَةٌ لِي. قَالَ: نَعَمْ، امْسَحْ رُغَامَهَا، وَأَطِبْ مُرَاحَهَا، وَصَلِّ فِي جَانِبِ مُرَاحِهَا، فَإِنَّهَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّةِ، وَأْنَسْ بِهَا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهَا أَرْضٌ قَلِيلَةُ الْمَطَرِ". يَعْنِي الْمَدِينَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وہب بن کیسان بیان کرتے ہیں: میرے والد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے۔ انہوں نے دریافت کیا: تم کہاں جا رہے ہو؟ انہوں نے جواب دیا اپنی بکریوں میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ اچھا ہے تم ان کے ناک پر ہاتھ پھیرو، ان کے بیٹھنے کی جگہ کو صاف رکھو اور ان کے بیٹھنے کی جگہ کے پہلو میں نماز ادا کر لو کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہیں تم ان کے ساتھ انسیت رکھو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ زمین ایسی ہے جہاں بارش کم ہوتی ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد مدینہ منورہ تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6250]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6250]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (436/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6250 in Urdu