الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُنْيَانِ .
عمارت بنانے کے بارے میں جو منقول ہے
حدیث نمبر: 6278
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ شَرًّا أَخْضَرَ لَهُ فِي اللَّبِنِ وَالطِّينِ حَتَّى يَبْنِيَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ رُجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مْنَ ضَعَّفَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُهُ رُجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَ الطَّبَرَانِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مْنَ ضَعَّفَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں خرابی کا ارادہ فرما لے تو اس کے لئے اینٹ اور گارے میں دلچسپی رکھ دیتا ہے یہاں تک کہ وہ شخص تعمیر کرنا شروع کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد کا معاملہ مختلف ہے تاہم میں نے کسی کو اسے ضعیف قرار دیتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6278]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1127) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1755)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1755، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9365، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1082»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 6278 in Urdu