الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
29. بَابٌ فِي الْغِشِّ .
دھوکہ دینا (یا ملاوٹ کرنا)
حدیث نمبر: 6338
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ، وَقَدْ حَسَّنَهُ صَاحِبُهُ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَإِذَا طَعَامٌ رَدِيءٌ فَقَالَ:" بِعْ هَذَا عَلَى حِدَةٍ، وَهَذَا عَلَى حِدَةٍ فَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ، وَهُوَ صَدُوقٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مَعْشَرٍ، وَهُوَ صَدُوقٌ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر اناج کے پاس سے ہوا جسے اس کے مالک نے سجا کے رکھا ہوا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک اس میں داخل کیا، تو اس میں کچھ خراب اناج بھی موجود تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے الگ سے فروخت کرو اور اسے الگ سے فروخت کرو کیونکہ جو شخص ہمارے ساتھ ملاوٹ کرے (یا ہمیں دھوکہ دے) وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابومعشر ہے اور وہ صدوق ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6338]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1255) مختصرا اخرجه احمد فى المسند (5113)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5092، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2541، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2511»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6338 in Urdu