الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس شخص کا بیان جو نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرے
حدیث نمبر: 634
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا لَبِسَ حُلَّةً مِثْلَ حُلَّةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَتَى أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنِي أَيَّ أَهْلِ بَيْتٍ شِئْتُ اسْتَطْلَعْتُ، فَقَالُوا: عَهْدُنَا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَأْمُرُ بِالْفَوَاحِشِ. قَالَ: فَأَعَدُّوا لَهُ بَيْتًا وَأَرْسَلُوا رَسُولًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ:" انْطَلِقَا إِلَيْهِ، فَإِنْ وَجَدْتُمَاهُ حَيًّا فَاقْتُلَاهُ، ثُمَّ حَرِّقَاهُ بِالنَّارِ، وَإِنْ وَجَدْتُمَاهُ [ مَيِّتًا ] فَقَدْ كُفِيتُمَاهُ، وَلَا أَرَاكُمَا إِلَّا قَدْ كُفِيتُمَاهُ، فَحَرِّقَاهُ"، فَأَتَيَاهُ فَوَجَدَاهُ قَدْ خَرَجَ مِنَ اللَّيْلِ يَبُولُ فَلَدَغَتْهُ حَيَّةٌ أَفْعَى فَمَاتَ، فَحَرَّقَاهُ بِالنَّارِ. ثُمَّ رَجَعَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَاهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ. وَأَخْرَجَ الْبُخَارِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ" الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ. وَأَخْرَجَ الْبُخَارِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ" الْحَدِيثَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلہ جیسا حلہ پہنا، پھر وہ مدینہ منورہ کے ایک گھرانے (یا محلے) میں آیا اور بولا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں جس بھی گھر میں چاہوں جا سکتا ہوں، اُن لوگوں نے کہا: ہم نے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بھی یہی چیز پائی ہے کہ آپ کسی فحش چیز کا حکم نہیں دیتے ہیں، پھر اُن میں سے کسی نے یہ کہا: تم لوگ اس کے ٹھہرنے کا بندوبست کرو، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی قاصد بھیجو! جب اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ فرمایا: تم دونوں اُس کی طرف جاؤ! اگر وہ تمہیں زندہ مل گیا، تو اُسے قتل کر کے اسے آگ میں جلا دینا اور اگر تم نے اُسے (مردہ) پایا، تو اُس کے حوالے سے تمہاری کفایت ہو چکی ہو گی، اور تم دونوں کے بارے میں میرا یہی اندازہ ہے کہ اس کے حوالے سے تمہاری کفایت ہو چکی ہو گی، تو تم اُسے آگ میں جلا دینا، یہ دونوں حضرات اس شخص کی طرف روانہ ہوئے، تو اُن دونوں نے یہ صورتحال پائی کہ وہ شخص رات کے وقت پیشاب کرنے کے لیے نکلا تھا، تو اُسے کسی سانپ نے ڈس لیا اور وہ مر گیا، تو ان دونوں حضرات نے اُسے آگ کے ذریعے جلا دیا، پھر یہ دونوں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو صورتحال بتائی، تو نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرے، اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، امام بخاری رحمہ اللہ اور امام ترمذی نے اس روایت میں سے صرف یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے۔۔۔۔۔۔۔۔“ الخ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 634]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، امام بخاری رحمہ اللہ اور امام ترمذی نے اس روایت میں سے صرف یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جو شخص میری طرف جھوٹی بات منسوب کرے۔۔۔۔۔۔۔۔“ الخ۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 634]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2091، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2112»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 634 in Urdu