الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابٌ فِيمَا يَجُوزُ مِنَ الشُّرُوطِ وَمَا لَا يَجُوزُ .
کون سی شرطیں جائز ہیں اور کون سی شرطیں جائز نہیں ہیں؟
حدیث نمبر: 6394
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ". ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ، مَا كَانَ مِنْ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ مَرْدُودٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ وَلَهُ إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ وَلَهُ إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات منقول ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملے گا“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسی شرائط عائد کر دیتے ہیں جن کی اجازت، اللہ کی کتاب میں نہیں ہے، جو بھی شرط ایسی ہو کہ اس کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہ ہو تو وہ مردود شمار ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ ایک روایت کی ایک ”مرسل“ سند بھی ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6394]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10869 مختصرا و 11744 مطولا)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6394 in Urdu