🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. بَابٌ فِي الْخَمْرِ وَثَمَنِهَا .
شراب اور اس کی قیمت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6409
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ مَوْلًى لِعُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ سَأَلَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ مَالًا يَتَّجِرُ فِيهِ، وَالرِّبْحُ بَيْنَهُمَا، فَأَعْطَاهُ عِشْرِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ فَاشْتَرَى بِهِ خَمْرًا، ثُمَّ قَدِمَ بِهِ الْأُبُلَّةَ فَخَرَجَ إِلَيْهِ عُثْمَانُ، فَلَمْ يَدَعْ مِنْهَا دِنًّا، وَلَا غَيْرَهُ إِلَّا كَسَرَهُ، وَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ الْخَمْرَ وَشَارِبَهَا، وَمُشْتَرِيَهَا، وَبَائِعَهَا، وَعَاصِرَهَا، وَحَامِلَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ وَزَادَ فِيهِ: وَمُعْتَصِرَهَا، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا.
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حسن بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کے غلام نے ان سے یہ درخواست کی کہ وہ اسے کچھ مال دیں، جس کے ذریعے وہ تجارت کرے اور منافع ان دونوں کے درمیان تقسیم ہو جائے گا تو انہوں نے اس غلام کو بیس ہزار درہم دیے اس غلام نے اس کے ذریعے شراب خرید لی پھر وہ اسے لے کر ابلہ آیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نکل کر اس کی طرف گئے۔ انہوں نے شراب کے ہر ایک مٹکے کو توڑ دیا سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب پر اسے پینے والے پر اسے خریدنے والے پر اسے فروخت کرنے والے پر اسے نچوڑنے والے پر اسے لاد کر لے جانے والے پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اسے نچڑوانے والے پر جس کی طرف وہ لاد کر لے جائی جا رہی ہے اس پر اور اس کی قیمت کھانے والے پر (لعنت کی ہے)“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عیسیٰ خزاز اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6409]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8387)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8387»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6409 in Urdu