🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ كَسْبِ الْحَجَّامِ ، وَغَيْرِهِ .
پچھنے لگانے والے اور دیگر لوگوں کی کمائی کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6435
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَبَايَةَ بْنَ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ يُحَدِّثُ أَنَّ جَدَّهُ حِينَ مَاتَ تَرَكَ جَارِيَةً، وَنَاضِحًا، وَغُلَامًا حَجَّامًا، وَأَرْضًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْجَارِيَةِ، فَنَهَى عَنْ كَسْبِهَا - قَالَ شُعْبَةُ: مَخَافَةَ أَنْ تَبْتَغِيَ - وَقَالَ:" مَا أَصَابَ الْحَجَّامُ فَأَعْلِفُوهُ النَّاضِحَ". وَقَالَ فِي الْأَرْضِ:" ازْرَعْهَا، أَوْ ذَرْهَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
یحیی بن ابوسلیم بیان کرتے ہیں: میں نے عبایہ بن رفاعہ بن رافع کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا کہ جب ان کے دادا کا انتقال ہوا تو انہوں نے ایک کنیز ایک اونٹنی اور ایک پچھنے لگانے والا غلام اور ایک زمین چھوڑی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کینز کے بارے میں یہ فرمایا کہ آپ نے اس کی کمائی سے منع کر دیا شعبہ کہتے ہیں: اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ فاحشہ نہ بن جائے اور آپ نے یہ فرمایا پچھنے لگانے والا جو کمائی کرے گا وہ تم اونٹ کو کھلا دینا زمین کے بارے میں آپ نے یہ فرمایا کہ تم خود اس پر کھیتی باڑی کرو یا اسے ایسے رہنے دو (یعنی اسے ٹھیکے پر نہ دینا)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6435]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4405) اخرجه احمد فى المسند (141/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16817، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4407»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6435 in Urdu