🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ كَسْبِ الْحَجَّامِ ، وَغَيْرِهِ .
پچھنے لگانے والے اور دیگر لوگوں کی کمائی کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6439
وَعَنْ أَبِي جَمِيلَةَ الطُّهَوِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، ثُمَّ قَالَ لِلْحَجَّامِ حِينَ فَرَغَ:" كَمْ خَرَاجُكَ؟". قَالَ: صَاعَانِ. فَوَضَعَ عَنْهُ صَاعًا وَأَمَرَنِي فَأَعْطَيْتُهُ صَاعًا.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ الْكَلْبِيُّ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ.
ابوجمیلہ طہوی بیان کرتے ہیں میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے جب وہ فارغ ہوا تو آپ نے حجام سے دریافت کیا: تمہار اخراج کتنا ہے؟ اس نے جواب دیا دو صاع تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک صاع معاف کر دیا اور آپ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں اسے ایک صاع دے دوں۔
یہ روایت امام عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب کلبی ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ایک جماعت نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6439]
تخریج الحدیث: «رواه عبد الله بنا خرجه فى المسند رقم (1136)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1139»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6439 in Urdu