🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابُ الْأَجْرِ عَلَى تَعْلِيمِ الْقُرْآنِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
قرآن کی تعلیم دینے یا دیگر کاموں پر معاوضہ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6446
وَعَنِ الطُّفَيْلِ بْنِ عَمْرٍو الدُّوسِيِّ قَالَ: أَقْرَأَنِي أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ الْقُرْآنَ، فَأَهْدَيْتُ لَهُ قَوْسًا فَغَدَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَقَدْ تَقَلَّدَهَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَقَلَّدْهَا مِنْ جَهَنَّمَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا إِنَّمَا حَضَرْنَا طَعَامَهُمْ فَأَكَلْنَا مِنْهُ؟ قَالَ:" أَمَّا مَا عُمِلَ لَكَ، فَإِنَّمَا تَأْكُلُهُ بِخَلَاقِكَ، وَأَمَّا مَا عُمِلَ لِغَيْرِكَ فَحَضَرْتَهُ فَأَكَلْتَ مِنْهُ فَلَا بَأْسَ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عُمَيْرٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَلَا أَظُنُّهُ أَدْرَكَ الطُّفَيْلَ.
سیدنا طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے مجھے قرآن پڑھایا میں نے تحفے کے طور پر انہیں کمان دی اگلے دن وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے وہ کمان گلے میں لٹکائی ہوئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تم نے جہنم میں سے لے کر اسے لٹکایا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم وہ لوگ ہیں کہ جب ہم کھانے کے پاس موجود ہوں تو اس میں سے کھا لیتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو تمہارے لئے تیار کیا گیا ہو، تو تم (آخرت میں سے) اپنے حصے کے عوض میں اسے کھاؤ گے اور جو تمہارے علاوہ کسی اور کے لئے تیار کیا گیا ہو اور تم وہاں موجود ہو، تو تم اس میں سے کھا لو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سلیمان بن عمیر ہے میں نے اس کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا اور میرا نہیں خیال کہ اس نے سیدنا طفیل رضی اللہ عنہ کا زمانہ پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6446]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (442)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 442، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 109»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6446 in Urdu