🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. بَابُ الْأَجْرِ عَلَى تَعْلِيمِ الْقُرْآنِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
قرآن کی تعلیم دینے یا دیگر کاموں پر معاوضہ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6451
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ نَاسٌ مِنَ الْأُسَرَاءِ يَوْمَ بَدْرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ فِدَاءٌ فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِدَاءَهُمْ أَنْ يُعَلِّمُوا أَوْلَادَ الْأَنْصَارِ الْكِتَابَةَ قَالَ: فَجَاءَ يَوْمًا غُلَامٌ يَبْكِي إِلَى أَبِيهِ قَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ قَالَ: ضَرَبَنِي مُعَلِّمِي قَالَ: الْخَبِيثُ يَطْلُبُ بِذَحْلِ بَدْرٍ، وَاللَّهِ لَا يَأْتِيهِ أَبَدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ، وَهُوَ كَثِيرُ الْغَلَطِ وَالْخَطَإِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے قیدیوں میں سے کچھ لوگ تھے جو فدیہ نہیں دے سکتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا فدیہ یہ مقرر کیا کہ وہ انصار کے بچوں کو لکھنا سکھائیں ایک دن ان بچوں میں سے ایک لڑکا روتا ہوا اپنے باپ کے پاس آیا اس کے والد نے دریافت کیا: کیا تمہیں کیا ہوا ہے؟ اس نے جواب دیا: میرے معلم نے مجھے مارا ہے، اس کے باپ نے کہا: وہ خبیث شخص بدر کا غصہ نکالنا چاہتا ہے، اللہ کی قسم! وہ اس کے پاس کبھی نہیں آئے گا۔
یہ روایت امام أحمد نے علی بن عاصم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ بکثرت غلطیاں اور خطائیں کرنے والا شخص ہے امام أحمد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6451]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2216) ورواه الحاكم فى المستدرك (140/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2217»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6451 in Urdu