🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. بَابُ بَيْعِ الْمَغَانِمِ قَبْلَ الْقِسْمَةِ .
تقسیم سے پہلے مال غنیمت کو فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6483
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حَيَّانَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ خَيْبَرَ فَنَهَاهُمْ أَنْ يُبَاعَ سَهْمٌ مِنْ مَغْنَمٍ حَتَّى يُقَسَّمَ، وَأَنْ تُوطَأَ الْحَبَالَى حَتَّى يَضَعْنَ، وَعَنِ الثَّمَرَةِ أَنْ تُبَاعَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا وَيُؤْمَنَ عَلَيْهَا الْعَاهَةُ.
زَادَ دُحَيْمٌ فِي حَدِيثِهِ: وَأَحَلَّ لَهُمْ ثَلَاثَةَ أَشْيَاءَ كَانَ نَهَاهُمْ عَنْهَا: أَحَلَّ لَهُمْ لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ وَزِيَارَةَ الْقُبُورِ وَالْأَوْعِيَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ. وَعِمْرَانُ لَمْ يَرْوِهِ عَنْهُ غَيْرُ حُمَيْدٍ.
عمران بن حیان انصاری، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے لوگوں کو اس بات سے منع کیا کہ تقسیم سے پہلے مال غنیمت میں سے کسی حصے کو فروخت کیا جائے یا حاملہ عورتوں کے ساتھ صحبت کی جائے جب تک وہ بچے کو جنم نہیں دیتیں یا پھل کو اس کی صلاحیت ظاہر ہونے اور آفت سے محفوظ ہونے سے پہلے فروخت کیا جائے۔ دحیم نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے تین چیزوں کو حلال قرار دیا جن چیزوں سے آپ نے پہلے انہیں منع کیا تھا آپ نے ان کے لئے قربانی کے گوشت، قبروں کی زیارت کرنے اور مختلف قسم کے برتنوں کو حلال قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عمران نامی راوی کے حوالے سے حمید کے علاوہ اور کسی نے اسے نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3573)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3573»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6483 in Urdu