🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِيمَنْ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
اس شخص کا بیان جو نبی اکرم ﷺ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 653
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ بَيْنَ عَيْنَيْ جَهَنَّمَ" فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُحَدِّثُ بِالْحَدِيثِ نَزِيدُ وَنَنْقُصُ!. قَالَ:" لَيْسَ أَعْنِيكُمْ، إِنَّمَا أَعْنِي الَّذِي يَكْذِبُ عَلَيَّ مُتَحَدِّثًا يَطْلُبُ بِهِ شِينَ الْإِسْلَامِ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّكَ قُلْتَ بَيْنَ عَيْنَيْ جَهَنَّمَ، وَهَلْ لِجَهَنَّمَ عَيْنَانِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، أَمَّا سَمِعْتُمُ اللَّهَ - تَعَالَى - يَقُولُ" إِذَا رَأَتْهُمْ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ" فَهَلْ تَرَاهُمْ إِلَّا بِعَيْنَيْنِ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ فِي رِوَايَةٍ، وَرَوَاهُ عَنِ الْأَحْوَصِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرتا ہے، اُسے جہنم کی دونوں آنکھوں کے درمیان اپنا ٹھکانہ بنا لینا چاہیے“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر بہت گراں گزری، اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کوئی حدیث بیان کرتے ہوئے ہم سے کمی و بیشی ہو جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری مراد تم لوگ نہیں ہو، میری مراد وہ شخص ہے، جو میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کرتا ہے اور اس بات کو بیان کرنے کے ذریعے وہ اسلام کو رسوا کرنا چاہتا ہے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جہنم کی دونوں آنکھوں کے درمیان، تو کیا جہنم کی دو آنکھیں بھی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! کیا تم نے اللہ تعالیٰ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہیں سنا ہے: ”جب وہ دور سے انہیں دیکھے گی“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو وہ انہیں آنکھوں کے ذریعے ہی دیکھ سکتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی احوص بن حکیم ہے، اسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر نے ضعیف قرار دیا ہے، عجلی نے اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن سعید القطان نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے، احوص کے حضرات حوالے سے یہ روایت محمد بن فضل بن عطیہ نے نقل کی ہے، جو ایک ضعیف راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7599، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 653 in Urdu