الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ بِالطَّعَامِ .
اناج کے عوض میں، اناج فروخت کرنا
حدیث نمبر: 6550
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ: كَانَ عِنْدِي تَمْرٌ فَبِعْتُهُ فِي السُّوقِ بِتَمْرٍ أَجْوَدَ مِنْهُ بِنِصْفِ كَيْلِهِ فَقَدَّمْتُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا رَأَيْتُ الْيَوْمَ تَمْرًا أَجْوَدَ مِنْهُ. مِنْ أَيْنَ هَذَا يَا بِلَالُ؟". فَحَدَّثْتُهُ بِمَا صَنَعْتُ فَقَالَ:" انْطَلِقْ، فَرُدَّهُ عَلَى صَاحِبِهِ، وَخُذْ تَمْرَكَ، فَبِعْهُ بِحِنْطَةٍ، أَوْ شَعِيرٍ، ثُمَّ اشْتَرِ بِهِ مِنْ هَذَا التَّمْرِ". فَفَعَلْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" التَّمْرُ بِالتَّمْرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ. وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ مِثْلًا بِمِثْلٍ. وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ مِثْلًا بِمِثْلٍ. وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ. وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ. فَمَا كَانَ مِنْ فَضْلٍ فَهُوَ رِبًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَزَادَ:" فَإِذَا اخْتَلَفَ النَّوْعَانِ فَلَا بَأْسَ، وَاحِدٌ بِعَشَرَةٍ". وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ بِلَالٍ، وَلَمْ يَسْمَعْ سَعِيدٌ مِنْ بِلَالٍ. وَلَهُ فِي الطَّبَرَانِيُّ أَسَانِيدُ بَعْضُهَا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ بِلَالٍ بِاخْتِصَارٍ، عَنْ هَذَا، وَرِجَالُهَا ثِقَاتٌ، وَبَعْضُهَا مِنْ رِوَايَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ بِلَالٍ بِنَحْوِ الْأَوَّلِ، وَإِسْنَادُهَا ضَعِيفٌ.

سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے پاس کھجوریں موجود تھیں میں نے انہیں بازار میں ان سے زیادہ عمدہ کھجوروں کے عوض میں فروخت کر دیا اور ان سے آدھی کھجوریں حاصل کیں، پھر میں وہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے فرمایا: میں نے آج جتنی عمدہ کھجوریں نہیں دیکھیں، اے بلال! یہ کہاں سے آئی ہیں؟ میں نے جو کیا تھا اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ! یہ کھجوریں اس کے مالک کو واپس کر دو، اور اپنی کھجوریں واپس لے لو، پھر ان کھجوروں کو گندم، یا جو کے عوض میں فروخت کرو اور پھر ان کے عوض میں یہ کھجوریں خرید لو، میں نے ایسا ہی کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجور کے عوض میں کھجور کا لین دین برابر برابر ہو گا، گندم کے عوض میں گندم کا لین دین برابر برابر ہو گا، جو کے عوض - میں جو کا لین دین برابر برابر ہو گا، نمک کے عوض میں نمک کا لین دین برابر برابر ہو گا، چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر کے وزن کے ساتھ ہو گا، جو اضافی ادائیگی ہو گی، وہ سود شمار ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جب دونوں طرف دو مختلف چیزیں ہوں، تو پھر کوئی حرج نہیں ہے، خواہ دس کے عوض میں ایک ہو“۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں، تاہم انہوں نے اسے سعید بن مسیب کی سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور سعید نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کی طبرانی میں بھی کچھ اسانید ہیں، جن میں سے بعض میں یہ مذکور ہے: یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، یہ روایات اس روایت سے مختصر ہیں اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں، جبکہ بعض راویات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے منقول ہیں اور یہ پہلی روایت کی مانند ہیں، لیکن ان کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6550]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1314) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير 1017، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1018، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2807/1»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 6550 in Urdu