🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. بَابُ بَيْعِ الطَّعَامِ بِالطَّعَامِ .
اناج کے عوض میں، اناج فروخت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6557
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالْحِنْطَةُ بِالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مِثْلًا بِمِثْلٍ، فَمَنْ زَادَ، وَازْدَادَ، فَقَدْ أَرْبَى". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّ صَاحِبَ تَمْرِكَ يَشْتَرِي صَاعًا بِصَاعَيْنِ. فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَمْرِي كَذَا وَكَذَا لَا يَأْخُذُوهُ إِلَّا أَنْ أَزِيدَهُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَفْعَلْ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سونے کے عوض میں سونے کا لین دین، چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین، گندم کے عوض میں گندم کا لین دین، جو کے عوض میں جو کا لین دین، نمک کے عوض میں نمک کا لین دین برابر، برابر ہو گا، جو شخص اضافی ادائیگی کرے، یا اضافی ادائیگی کا طلبگار ہو تو وہ سود کا کام کرے گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ کی کھجوروں کے نگران صاحب تو دو صاع کے عوض میں، ایک صاع خریدتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان صاحب کو پیغام بھیج کر بلایا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری کھجوریں ایسی، ایسی ہیں، لوگ صرف اس وقت ہی انہیں لیتے ہیں، جب میں انہیں اضافی ادائیگی کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ایسا نہ کرو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6557]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6557 in Urdu