🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّبَا .
سود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6578
وَعَنْ كَعْبٍ - يَعْنِي الْأَحْبَارَ - قَالَ: لَأَنْ أَزْنِيَ ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ زَنْيَةً أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَكْلِ دِرْهَمٍ رِبًا يَعْلَمُ اللَّهُ أَنِّي أَكَلْتُهُ حِينَ أَكَلْتُهُ رِبًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ الرَّاهِبِ، عَنْ كَعْبِ الْأَحْبَارِ، وَذَكَرَ الْحُسَيْنِيُّ أَنَّ حَنْظَلَةَ هَذَا غَسِيلُ الْمَلَائِكَةِ، فَإِنْ كَانَ كَذَلِكَ، فَقَدْ قُتِلَ بِأُحُدٍ، فَكَيْفَ يَرْوِي عَنْ كَعْبٍ؟ وَإِنْ كَانَ غَيْرُهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَنْظَلَةَ، وَسَقَطَ مِنَ الْأَصْلِ عَبْدُ اللَّهِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَى حَنْظَلَةَ.
کعب احبار بیان کرتے ہیں: میں تینتیس مرتبہ زنا کر لوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں ایک درہم سود کا کھا لوں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ یہ جانتا ہو کہ جب میں نے اسے کھایا ہے، تو اسے سود کے طور پر کھایا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے حنظلہ بن راہب کے حوالے سے کعب احبار سے نقل کی ہے حسینی نے یہ بات ذکر کی ہے: حنظلہ نامی یہ صاحب وہی ہیں، جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا، اگر ایسا ہی ہو وہ تو غزوہ احد کے موقع پر شہید ہو گئے تھے، تو وہ کعب احبار سے کیسے روایت حاصل کر سکتے ہیں؟ اور اگر یہ ان کے علاوہ کوئی اور ہیں، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں، بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ ان کے صاحبزادے عبداللہ بن حنظلہ ہیں، اور اصل میں عبداللہ کا نام ساقط ہو گیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اس روایت کے سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ تک تمام رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6578]

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 6578 in Urdu