🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرِّبَا .
سود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6588
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكَ وَالذُّنُوبَ الَّتِي لَا تُغْفَرُ: الْغُلُولُ ؛ فَمَنْ غَلَّ شَيْئًا أَتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَكْلُ الرِّبَا ؛ فَمَنْ أَكَلَ الرِّبَا يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَجْنُونًا يَتَخَبَّطُ". ثُمَّ قَرَأَ:" الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْأَوَّلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ایسے گناہوں سے بچنے کی کوشش کرو! جن کی مغفرت نہیں ہوتی ہے، مال غنیمت میں خیانت کرنا، جو شخص کسی چیز میں خیانت کرے گا، وہ قیامت کے دن اس چیز کو لے کر آئے گا اور سود کھانا، جو شخص سود کھائے گا جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو وہ مجنون ہو گا، اور مخبوط الحواس ہو گا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہ لوگ جو سود کھاتے ہیں، وہ یوں کھڑے ہوں گے، جس طرح وہ شخص کھڑا ہوتا ہے، جسے شیطان نے چھو کر مخبوط الحواس کر دیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبدالاول ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6588]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (60/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6588 in Urdu