🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
99. بَابُ وَضْعِ الْجَائِحَةِ .
نقصان (کے حوالے سے ادائیگی) کو معاف کر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6605
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَتِ امْرَأَةٌ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: أَيْ بِأَبِي وَأُمِّي، إِنِّي ابْتَعْتُ أَنَا وَابْنِي مِنْ فُلَانٍ تَمْرَ مَالِهِ فَأَحْصَيْنَاهُ وَحَشَدْنَاهُ، لَا وَالَّذِي أَكْرَمَكَ بِمَا أَكْرَمَكَ بِهِ مَا أَصَبْنَا مِنْهُ شَيْئًا إِلَّا شَيْئًا نَأْكُلُهُ فِي بُطُونِنَا أَوْ نُطْعِمُهُ مِسْكِينًا رَجَاءَ الْبَرَكَةِ، فَبَعَثْنَا عَلَيْهِ فَجِئْنَا نَسْتَوْضِعُهُ مَا نَقَصْنَا، فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَا يَضَعُ لَنَا شَيْئًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: (أَلَا لَا يَصْنَعُ خَيْرًا) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ صَاحِبَ التَّمْرِ فَجَاءَ، فَقَالَ: بِأَبِي وَأُمِّي إِنْ شِئْتَ وَضَعْتُ مَا نَقَصُوا، وَإِنْ شِئْتَ مِنْ رَأْسِ الْمَالِ، [ مَا شِئْتَ ] ؟ فَوَضَعَ لَهُمْ مَا نَقَصُوا.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الرِّجَالِ كَلَامٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے اور میرے بیٹے نے، فلاں شخص سے اس کی زمین میں سے کھجوروں کا درخت (یا باغ) خریدا، ہم نے اسے شمار کر لیا، اس کی دیکھ بھال کی، اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے، ہمیں اس درخت میں سے صرف اتنا ملا کہ جسے ہم خود کھا سکتے ہیں، یا برکت کی امید رکھتے ہوئے کسی مسکین کو کھلا سکتے ہیں (یعنی ہمیں اس میں نقصان ہو گیا) ہم نے اُسے کہا: کہ ہماری جو کمی ہوئی ہے، تو اس حساب سے ہمیں ادائیگی معاف کر دو، تو اس نے اللہ کے نام کی قسم اٹھائی کہ وہ ہمیں کوئی چیز معاف نہیں کرے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خبردار! کیا وہ بھلائی نہیں کرے گا؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، راوی کہتے ہیں: اس بات کی اطلاع کھجور کے مالک کو ملی، تو وہ آیا اور اس نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اگر آپ چاہیں تو جتنا اس کا نقصان ہوا ہے، میں اس حساب سے ادائیگی چھوڑ دیتا ہوں، اور اگر آپ چاہیں تو میں پورے مال کی ادائیگی چھوڑ دیتا ہوں، جیسے آپ چاہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کے لئے نقصان کے حوالے سے ادائیگی معاف کروا دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک حدیث ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں عبدالرحمن بن ابورجال کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6605]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (69/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23884»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 6605 in Urdu