🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابٌ فِي الْكَلَامِ فِي الرُّوَاةِ .
راویوں کے بارے میں کلام کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 664
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ: جَلَسَ عُمَرُ مَجْلِسًا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْلِسُهُ، تَمُرُّ عَلَيْهِ الْجَنَائِزُ. قَالَ: فَمَرُّوا بِجَنَازَةٍ فَأَثْنَوْا خَيْرًا، فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مَرُّوا بِجَنَازَةٍ، فَقَالُوا: هَذَا كَانَ أَكْذَبَ النَّاسِ، فَقَالَ: إِنَّ أَكْذَبَ النَّاسِ أَكْذَهُمْ عَلَى اللَّهِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ مَنْ كَذَبَ عَلَى رُوحِهِ فِي جَسَدِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْوَلِيدِ الشَّنِّيُّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَيَحْيَى الْقَطَّانُ.
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایسی جگہ تشریف فرما تھے، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھا کرتے تھے، اُس جگہ جنازے پاس سے گزرا کرتے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے، لوگوں نے اس کی تعریف کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: واجب ہو گئی، پھر لوگ ایک اور جنازہ لے کر گزرے، تو لوگوں نے کہا: یہ سب سے بڑا جھوٹا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں میں سب سے بڑا جھوٹا وہ شخص ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے اور پھر اس کے بعد وہ لوگ ہیں جو اپنے جسم میں موجود روح کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں (یعنی جھوٹا خواب بیان کرتے ہیں)۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ولید شنی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور یحیی القطان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 54/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 230»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 664 in Urdu