🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
112. بَابُ حُسْنِ الطَّلَبِ .
اچھے طریقے سے مطالبہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6681
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ لِرَجُلٍ عَلَيَّ عَجْوَةٌ فَلَمْ يَكُنْ فِي نَخْلِي وَفَاءٌ فَأَتَيْتُهُ فَكَلَّمْتُهُ فَأَبَى أَنْ يُأَخِّرَ عَنِّي أَوْ يَأْخُذَ بِحِسَابِ ذَلِكَ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَأَتَى هُوَ وَعُمَرُ، فَكَلَّمَهُ، فَقَالَ:" يَا فُلَانُ، خُذْ مِنْ جَابِرٍ، وَأَخِّرْ عَنْهُ". فَأَبَى فَكَادَ عُمَرُ أَنْ يَبْطِشَ بِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عُمَرُ مَهْ ؛ هُوَ حَقُّهُ". ثُمَّ قَالَ لِجَابِرٍ:" اذْهَبْ بِنَا إِلَى نَخْلِكَ". فَانْطَلَقْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى دَخَلَ النَّخْلَ فَجَعَلَ يَنْظُرُ فِي رُءُوسِهَا، ثُمَّ قَالَ:" يَا جَابِرُ، إِذَا جَدَّدْتَ نَخْلَكَ فَأَعْلِمْنِي" قَالَ: فَصَرَمْتُ نَخْلِي وَوَفَّيْتُهُ تَمْرَهُ، وَبَقِيَ لِي عَشَرَةُ أَوْسُقٍ، أَوْ خَمْسَةَ عَشَرَ وَسْقًا. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
انہوں نے یہ روایت ایک اور سند کے ساتھ نقل کی ہے، جس کے رجال صحیح کے رجال ہیں: (وہ روایت یہ ہے:) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک شخص کی عجوہ کھجوریں دینی تھیں اور میرے کھجور کے درخت میں پوری ادائیگی کی جتنی کھجوریں نہیں تھیں، میں اس شخص کے پاس گیا اور اس کے بارے میں بات چیت کی، تو اس نے مجھے مہلت دینے سے انکار کر دیا، یا اس حساب سے وصولی کرنے سے انکار کر دیا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے ساتھ بات چیت کی، آپ نے فرمایا: اے فلاں! تم جابر سے (کچھ) وصولی کر لو اور کچھ مؤخر کر دو، اس نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو مارنا چاہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رک جاؤ! یہ اس کا حق ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم ہمیں ساتھ لے کر اپنے کھجوروں کے باغ کی طرف جاؤ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا آیا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے باغ میں داخل ہوئے، آپ نے کھجور کے درختوں کا جائزہ لینا شروع کیا، پھر ارشاد فرمایا: اے جابر! جب تم اپنی کھجور کے درخت سے پھل اتار لو گے تو مجھے بتا دینا، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتارا، اور اس شخص کو پوری ادائیگی کر دی، پھر بھی میرے پاس دس وسق (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) پندرہ وسق باقی بچ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6681]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 6681 in Urdu