🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. بَابٌ فِي الْأَمَانَةِ .
امانت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6705
وَعَنْ أَبِي قُرَادٍ السُّلَمِيُّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَعَا بِطَهُورٍ فَغَمَسَ يَدَهُ فِيهِ، ثُمَّ تَوَضَّأَ فَتَتَبَّعْنَاهُ، فَحَسَوْنَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا حَمَلَكُمْ عَلَى مَا صَنَعْتُمْ؟". قُلْنَا: حُبُّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ. قَالَ:" فَإِنْ أَحْبَبْتُمْ أَنْ يُحِبَّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، فَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ، وَاصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ، وَأَحْسِنُوا جِوَارَ مَنْ جَاوَرَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ الْقَيْسِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوقراد سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے وضو کا پانی منگوایا، آپ نے اپنا ہاتھ اس میں ڈبویا، پھر آپ نے وضو کیا، ہم نے وہ پانی لیا اور اسے پی لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں نے ایسا کیوں کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کے رسول کی محبت کی وجہ سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسول بھی تمہارے ساتھ محبت رکھیں، تو جب تمہیں امین بنایا جائے، تو تم امین بن جاؤ اور جب بولو، تو سچ بولو، اور جو شخص تمہارے پڑوس میں آئے اس کے ساتھ اچھا پڑوس رکھو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبید بن واقد قیسی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6705]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6513»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6705 in Urdu