الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
123. بَابُ ثَوَابِ الْهَدِيَّةِ ، وَالثَّنَاءِ ، وَالْمُكَافَأَةِ .
تحفے کا ثواب، تعریف کرنا اور بدلہ دینا
حدیث نمبر: 6730
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا وَهَبَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هِبَةً فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا، قَالَ:" أَرَضِيتَ؟" قَالَ: لَا. فَزَادَهُ. قَالَ:" أَرَضِيتَ؟". قَالَ: لَا. فَزَادَهُ. قَالَ:" أَرَضِيتَ؟" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَتَّهِبَ هِبَةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ، أَوْ أَنْصَارِيٍّ، أَوْ ثَقَفِيٍّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا أَهْدَى بَدَلَ"وَهَبَ"، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: وَهَبَ نَاقَةً، فَأَثَابَهُ عَلَيْهَا. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی چیز دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدلے میں اسے کچھ دیا اور اس سے دریافت کیا: کیا تم راضی ہو؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید دیا، اور دریافت کیا: کیا تم راضی ہو؟ اس نے جواب دیا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید دیا اور دریافت کیا: کیا تم راضی ہو گئے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ میں صرف کسی قریشی، یا انصاری، یا ثقفی شخص سے کوئی چیز قبول کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے ہدیہ کے طور پر پیش کیا، انہوں نے لفظ ”ہبہ“ کی جگہ یہ لفظ استعال کیا ہے،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ یہ الفاظ نقل کرتے ہیں: اس نے ایک اونٹنی ہبہ کی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بدلے میں کچھ دیا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6730]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1938 و 1939)، اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10897) اخرجه احمد فى المسند (2687)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2682»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 6730 in Urdu