🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ كِتَابَةِ الْعِلْمِ .
علم کو تحریر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 674
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: كَتَبْتُ عَنْ أَبِي كِتَابًا، فَقَالَ: لَوْلَا أَنَّ فِيهِ كِتَابَ اللَّهِ لَأَحْرَقْتُهُ، ثُمَّ دَعَا بِمِرْكَنٍ أَوْ بِإِجَّانَةٍ، فَغَسَلَهَا ثُمَّ قَالَ: عِ عَنِّي مَا سَمِعْتَ مِنِّي، وَلَا تَكْتُبْ عَنِّي ; فَإِنِّي لَمْ أَكْتُبْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِتَابًا، كِدْتَ أَنْ تُهْلِكَ أَبَاكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّ الْبَزَّارَ قَالَ: احْفَظْ كَمَا حَفِظْنَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوبردہ بن سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے حوالے سے کچھ باتیں نوٹ کیں، تو انہوں نے فرمایا: اگر اس میں اللہ کی کتاب کی آیات نہ ہوتیں، تو میں نے اس کو جلا دینا تھا، پھر اُنہوں نے ایک ٹب، یا بڑا برتن منگوایا اور اُس تحریر کو دھو دیا، پھر انہوں نے فرمایا: تم مجھ سے جو کچھ بھی سنتے ہو، اسے ذہن میں محفوظ رکھو! لیکن میرے حوالے سے کوئی چیز نوٹ نہ کرو! کیونکہ میں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی تحریر نوٹ نہیں کی ہے (اگر تم نے میرے حوالے سے کچھ نوٹ کیا) تو قریب ہے (یعنی اس بات کا امکان موجود ہے) کہ تم اپنے باپ کو ہلاکت کا شکار کر دو گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم اسی طرح یاد رکھو! جس طرح ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے باتیں یاد رکھی ہیں۔“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 674]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 195.»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 674 in Urdu