🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
125. بَابُ هَدَايَا الْأُمَرَاءِ .
اُمراء کو دیے جانے والے تحائف
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6741
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَخْرِ بْنِ لَوْذَانَ، وَكَانَ مِمَّنْ بَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ عُمَّالٍ إِلَى الْيَمَنِ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ مُعَلِّمًا إِلَى الْيَمَنِ:" إِنِّي قَدْ عَرَفْتُ بَلَاءَكَ فِي الدِّينِ، وَقَدْ طَيَّبْتُ لَكَ الْهَدِيَّةَ، فَإِنْ أُهْدِيَ لَكَ شَيْءٌ فَاقْبَلْ". فَرَجَعَ حِينَ رَجَعَ بِثَلَاثِينَ رَأْسًا أُهْدُوا لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَيْفُ بْنُ عُمَرَ التَّمِيمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ إِسْنَادُهَا جَيِّدٌ فِي الْفَلَسِ وَالْحَجْرِ.
سیدنا عبداللہ بن صخر بن لوذان رضی اللہ عنہ، جوان افراد میں سے ایک ہیں، جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمال کے ہمراہ یمن بھیجا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو معلم بنا کے یمن کی طرف بھیجا تو آپ نے ان سے فرمایا: دین کے بارے میں تمہاری آزمائش سے میں واقف ہوں، اور میں تمہارے تحفے کو پاکیزہ قرار دیتا ہوں، اگر تمہیں کوئی چیز تحفے کے طور پر دی جائے، تو تم قبول کر لینا۔ جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ واپس آئے تو ان کے پاس تیس جانور تھے (یا غلام تھے) جو انہیں تحفے کے طور پر دیے گئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سیف بن عمر تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے، اس سے پہلے اس روایت کے مختلف طرق، جن کی سند جید ہے، مفلس ہونے اور تصرف سے روکنے (فلس اور حجر) سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6741]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 6741 in Urdu