🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. بَابٌ فِي هَدَايَا الْكُفَّارِ .
کفار کے تحائف کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6747
عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ قَالَ: كَانَ مُحَمَّدٌ أَحَبَّ رَجُلٍ إِلَيَّ مِنَ النَّاسِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا تَنَبَّأَ وَخَرَجَ إِلَى الْمَدِينَةِ شَهِدَ حَكِيمُ بْنُ حِزَامٍ الْمَوْسِمَ - وَهُوَ كَافِرٌ - فَوَجَدَ حُلَّةً لِذِي يَزَنٍ تُبَاعُ، فَاشْتَرَاهَا بِخَمْسِينَ دِينَارًا لِيُهْدِيَهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدِمَ بِهَا عَلَيْهِ الْمَدِينَةَ، فَأَرَادَهُ عَلَى قَبْضِهَا هَدِيَّةً ؛ فَأَبَى، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: حَسِبْتُهُ قَالَ:" إِنَّا لَا نَقْبَلُ شَيْئًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، وَلَكِنْ إِنْ شِئْتَ أَخَذْنَاهَا بِالثَّمَنِ". فَأَعْطَيْتُهُ حِينَ أَبَى عَلَيَّ الْهَدِيَّةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَزَادَ: فَلَبِسَهَا فَرَأَيْتُهَا عَلَيْهِ عَلَى الْمِنْبَرِ فَلَمْ أَرَ شَيْئًا أَحَسَنَ مِنْهُ فِيهَا يَوْمَئِذٍ. ثُمَّ أَعْطَاهَا أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَرَآهَا حَكِيمٌ عَلَى أُسَامَةَ، فَقَالَ: يَا أُسَامَةُ، أَنْتَ تَلْبِسَ حُلَّةَ ذِي يَزَنٍ؟ قَالَ: نَعَمْ وَاللَّهِ لَأَنَا خَيْرٌ مِنْ ذِي يَزَنٍ، وَلَأَبِي خَيْرٌ مِنْ أَبِيهِ. قَالَ حَكِيمٌ: فَانْطَلَقْتُ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ أُعْجِبُهُمْ بِقَوْلِ أُسَامَةَ.
وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، رِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ أَحْسَنُ، وَأَبْيَنُ مِنْ هَذِهِ فِي صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
عراک بن مالک بیان کرتے ہیں: سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے زمانہ جاہلیت میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب تھے، جب آپ نے نبوت کا اعلان کیا اور آپ مدینہ منورہ تشریف لے گئے، تو حج کے موقع پر سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ آئے وہ اس وقت کافر تھے، انہوں نے ذی یزن کا صلہ فروخت ہوتے ہوئے دیکھا، تو اسے پچاس دینار کے عوض میں خرید لیا تاکہ وہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تحفے کے طور پر دے دیں، پھر وہ اسے ساتھ لے کر مدینہ منورہ آئے، ان کی یہ خواہش تھی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تحفے کے طور پر اسے قبول کر لیں، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول نہیں کیا۔ عبیداللہ نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم مشرکین سے کوئی چیز قبول نہیں کرتے ہیں، البتہ اگر تم چاہو، تو ہم قیمت کے عوض میں حاصل کر لیتے ہیں، تو جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا تحفہ قبول کرنے سے انکار کر دیا، تو وہ میں نے آپ کو دے دیا (یعنی قیمت کے عوض میں دے دیا)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا، میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ اسے پہن کر منبر پر تشریف فرما ہوئے، اس دن اس جبہ میں آپ سے زیادہ خوبصورت کوئی چیز میں نے نہیں دیکھی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو دے دیا، جب سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ نے اُسے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو پہنے ہوئے دیکھا، تو بولے: اے اسامہ: کیا تم ذی یزن کا حلہ پہنے ہوئے ہو؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں! میں ذی یزن سے بہتر ہوں، اور میرے والد اس کے والد سے زیادہ بہتر ہیں، سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر میں اہل مکہ کی طرف چلا گیا اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے قول کے حوالے سے انہیں بتایا، تو وہ بڑے حیران ہوئے۔ اس روایت کی سند عمدہ ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کی ایک اور سند بھی ہے، جو علامات نبوت کے باب میں زیادہ احسن طریقے سے آئے گی، اور یہاں سے زیادہ واضح ہو گی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6747]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3125) اخرجه احمد فى المسند (15323)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14899، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6104، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3125»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید


Majma al-Zawa'id Hadith 6747 in Urdu