الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
126. بَابٌ فِي هَدَايَا الْكُفَّارِ .
کفار کے تحائف کا بیان
حدیث نمبر: 6751
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: أَهْدَى الْمُقَوْقِسُ الْقِبْطِيُّ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَارِيَتَيْنِ إِحْدَاهُمَا [ مَارِيَةُ ] أُمُّ إِبْرَاهِيمَ بْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْأُخْرَى وَهَبَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ وَهِيَ أُمُّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَسَّانَ، وَأَهْدَى لَهُ بَغْلَةً فَقَبِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مقوقس قبطی نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کنیزیں تحفے کے طور پر بھیجوائیں، جن میں سے ایک سیدہ ماریہ رضی اللہ عنہ تھیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں، اور دوسری خاتون کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کو دے دیا تھا، جو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبدالرحمن کی والدہ ہیں، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خچر بھی تحفے کے طور پر بھجوایا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول کر لیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6751]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6751]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1953)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3573، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4423»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6751 in Urdu