الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. بَابٌ الشُّفْعَةُ .
شفعہ کا بیان
حدیث نمبر: 6793
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّهُ بَاعَ قِطْعَةً أَقْطَعُهُ إِيَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ دَارِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ بِثَمَانِيَةِ آلَافِ دِرْهَمٍ قَالَ: وَكَانَ رَجُلٌ قَدْ سَبَقَهُ بِهَا قَبْلُ، فَأَعْطَاهُ بِهَا عَشَرَةَ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَأَبَيْتُ أَنْ يَبْتَعَ مِنْهُ، فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَهْلُ الرَّكْحِ أَحَقُّ بِرَكْحِهِمْ". وَكَانَ سَعْدٌ أَسْقَبَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ لَفْظِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَسَنِ الرَّافِعِيِّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ.

سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک قطعہ اراضی فروخت کیا، جو انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جاگیر کے طور پر عطا کیا تھا، وہ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس تھا، وہ انہوں نے آٹھ ہزار درہم کے عوض میں فروخت کیا انہوں نے یہ بات بیان کی کہ اس سے پہلے ایک شخص انہیں پیش کش کر چکا تھا، وہ انہیں اس کے دس ہزار درہم دے رہا تھا، لیکن میں نے اس کو اسے فروخت کرنے سے انکار کر دیا، سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے یہ بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”گھر کے پچھلے کنارے کی طرف کے لوگ اپنے پچھلے کنارے کے بارے میں زیادہ حق رکھتے ہیں“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ (اُن کے سب سے زیادہ) قریبی (پڑوسی) تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں ان الفاظ کے علاوہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن علی بن حسن رافعی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6793]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9115»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6793 in Urdu