الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
151. بَابُ اللُّقَطَةِ .
گمشدہ ملنے والی چیز کا بیان
حدیث نمبر: 6838
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الْجَارُودِ أَيْضًا قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، وَفِي الظَّهْرِ قِلَّةٌ. إِذَا تَذَكَّرَ الْقَوْمُ الظَّهْرَ. فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ عَلِمْتَ مَا تَلَقَّيْنَاهُ مِنَ الظَّهْرِ. قَالَ:" وَمَا يَكْفِينَا؟". قُلْتُ: ذُودٌ نَأْتِي عَلَيْهِ فِي جَرْفٍ فَنَسْتَمْتِعُ بِظُهُورِهِنَّ. قَالَ:" لَا ؛ ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ فَلَا يَقْرَبَنَّهَا ضَالَّةُ الْمُسْلِمِ حَرَقُ النَّارِ فَلَا يَقْرَبَنَّهَا". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ رِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ رِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جارود رضی اللہ عنہ ہی کے حوالے سے ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: وہ یہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، سواری کے جانور کم تھے، اسی دوران لوگوں نے سواری کے جانوروں کا ذکر کیا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جانوروں کے حوالے سے ہمیں جو صورت حال لاحق ہے، وہ آپ کے علم میں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا چیز ہمارے لئے کفایت کر سکتی ہے؟ میں نے عرض کی: جرف کے مقام پر جب ہم آئیں گے تو کچھ اونٹ ملیں گے، اگر ہم ان کی پشتوں کے ذریعے نفع حاصل کر لیں (یعنی سواری کے استعمال میں لے آئیں، تو یہ مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا الاؤ ہے، اس کے ہرگز قریب نہیں جانا، مسلمان کی گمشدہ چیز آگ کا الاؤ ہے، اس کے ہرگز قریب نہیں جانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6838]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں سے بعض کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6838]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 6838 in Urdu