الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. بَابُ عَرْضِ الْكِتَابِ عَلَى مَنْ أُمِرَ بِهِ .
جس کے بارے میں حکم دیا گیا ہو اُس کے سامنے تحریر پیش کرنا
حدیث نمبر: 685
عَنْ عُمْرَ قَالَ: كُتِبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كِتَابٌ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ:" أَجِبْ هَؤُلَاءِ"، فَأَخَذَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَرْقَمِ فَكَتَبَهُ ثُمَّ جَاءَ بِالْكِتَابِ يَعْرِضُهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَحْسَنْتَ"، فَمَا زَالَ ذَلِكَ فِي نَفْسِي حَتَّى وُلِّيتُ، فَجَعَلْتُهُ عَلَى بَيْتِ الْمَالِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ الْفَدَكِيُّ، قَالَ فِي الْمِيزَانِ: حَدِيثُهُ مُنْكَرٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ الْفَدَكِيُّ، قَالَ فِي الْمِيزَانِ: حَدِيثُهُ مُنْكَرٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مکتوب آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اُن لوگوں کو جواب دو! سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ نے وہ مکتوب لے کر اس کا جواب تحریر کیا، پھر وہ اس تحریر کو لے کر آئے، تاکہ وہ تحریر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پڑھ کر سنائیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اچھا کام کیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ واقعہ میرے ذہن میں رہا، یہاں تک کہ جب میں خلیفہ بنا، تو میں نے انہیں (یعنی سیدنا عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کو) بیت المال کا نگران مقرر کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن صدقہ فدکی ہے، مصنف نے ”میزان“ (یعنی میزان الاعتدال میں) یہ بات بیان کی ہے: اس کی نقل کردہ حدیث منکر ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 685]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 185، أخرجه مسند البزار برقم: 267»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 685 in Urdu