الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ الْغَصْبِ وَحُرْمَةِ مَالِ الْمُسْلِمِ .
غصب کا بیان، مسلمان کے مال کی حرمت کا بیان
حدیث نمبر: 6868
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَأْخُذْ أَحَدُكُمْ مَتَاعَ صَاحِبِهِ لَاعِبًا، وَلَا جَادًّا. وَإِذَا أَخَذَ أَحَدُكُمْ مَتَاعَ صَاحِبِهِ فَلْيَرُدَّهَا إِلَيْهِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ رِوَايَةِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَتِهِ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ السَّائِبِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے کوئی ایک اپنے ساتھی کا سامان مذاق یا سنجیدگی کے طور پر حاصل نہ کرے، اور جب کسی نے اپنے ساتھی کی کوئی چیز لے لی ہو، تو وہ اُسے واپس کر دے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”سنن“ میں سائب کی اپنے والد کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی گئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ان کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن یزید بن سائب ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6868]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6641)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17481، 27872، 17482، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6742، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6643، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1620»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 6868 in Urdu